ایڈم اسمتھ: “سب کچھ ہمارے لیے، دوسروں کے لیے کچھ نہیں”، وہ اصول جس نے اپنے ماننے والوں کو ڈبو دیا
«All for ourselves, and nothing for other people, seems, in every age of the world, to have been the vile maxim of the masters of mankind»
“سب کچھ ہمارے لیے اور دوسروں کے لیے کچھ نہیں: معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر دور میں انسانوں کے آقاؤں کا یہی گھٹیا اصول رہا ہے۔”
ایڈم اسمتھ (1723-1790)، “دولتِ اقوام”، تیسری کتاب، چوتھا باب
مجلس ڈیسک کا ترجمہ: سب کچھ ہمارے لیے اور ہمارے سوا کسی کے لیے کچھ نہیں: بظاہر دنیا کے تمام ادوار میں انسانوں کے آقاؤں کا یہی گھٹیا اصول تھا۔
اسمتھ اس باب میں بتاتے ہیں کہ یورپ کے بڑے زمینداروں کا اثر و رسوخ کیسے کمزور پڑا۔ وہ اپنی زمین کی فاضل آمدنی بہت سے پیروکاروں پر خرچ کر کے ان کی وفاداری حاصل کرتے تھے۔ جب تجارت اور صنعت نے انہیں یہ موقع دیا کہ اسے صرف اپنے اوپر خرچ کریں تو انہوں نے اس سے عیش و آرائش کی چیزیں خریدیں اور وقت کے ساتھ اپنا مقام کھو بیٹھے۔ سبق یہ ہے کہ جو شخص بھلائی کو اپنی ذات تک محدود رکھتا ہے، وہ ان لوگوں کو کھو دیتا ہے جن سے اس کی طاقت تھی۔
مجلس