اندلس کے الاندوشری: ایسی تڑپ جیسی مسافر کو وطن کی ہوتی ہے
«تحن نفسي إلى لقائكم ... مثل حنين الظعين للوطن، ودكم في الفؤاد مسكنه ... ما عمر الروح مسكن البدن»
“میرا دل آپ سے ملنے کو یوں تڑپتا ہے جیسے کوچ کرنے والا مسافر اپنے وطن کو ترستا ہے۔ آپ کی محبت کا ٹھکانا دل میں ہے، جب تک روح بدن میں بسی رہے۔”
ابو اسحاق الاندوشری الاندلسی، تقی الدین المقریزی (وفات 845ھ) کی کتاب ”المقفی الکبیر“ میں منقول ان کے اشعار سے
مقریزی لکھتے ہیں کہ الاندوشری کی نسبت اندلس کے ایک قلعے کی طرف تھی، وہ مصر آئے، ایک مدت تک مکہ میں مجاور رہے، پھر شام گئے اور عراق میں داخل ہوئے، اور وہ ادیب اور نحوی تھے۔ سو اس میں تعجب کی بات نہیں کہ اتنا سفر کرنے والا شخص اپنے پیاروں کے شوق کو کوچ کرنے والے مسافر (ظعین) کی وطن کی تڑپ سے تشبیہ دے۔
مجلس