ابن رشد: باپوں نے ہمارے جسموں کو جنم دیا اور علماء نے ہماری روحوں کو
«القدماء يتنزلون من المحدثين منزلة الاباء من الابناء الا ان ولادة هولاء اشرف من ولادة الاباء لان الاباء ولدوا اجسامنا والعلماء ولدوا انفسنا»
“قدما متاخرین کے لیے ایسے ہیں جیسے باپ بیٹوں کے لیے، مگر ان کا جنم دینا باپوں کے جنم دینے سے زیادہ شریف ہے، کیونکہ باپوں نے ہمارے جسموں کو جنم دیا اور علماء نے ہماری روحوں کو۔”
ابن رشد الحفید (وفات 595ھ)، «شرح ما بعد الطبیعہ»
ابن رشد یہاں ارسطو کے اس قول کی شرح کر رہے ہیں کہ اپنے پیش روؤں کا شکر ادا کرنا انصاف ہے، ان کا بھی جن کی آراء سے ہم متفق نہیں، کیونکہ انہوں نے ہمارے ذہنوں کی تربیت کی اور حق کی تلاش میں ہماری مدد کی۔ ابن رشد مزید کہتے ہیں کہ علوم اور فنون کو عموماً کوئی اکیلا دریافت نہیں کرتا، بلکہ وہ پہلے والوں کی بعد والوں کے ساتھ معاونت سے مکمل ہوتے ہیں۔ (متن ماخذ میں جیسا آیا ہے ویسا ہی ہمزہ کے بغیر نقل کیا گیا ہے۔)
مجلس