ایسکینیز: جب تک قوانین محفوظ رہیں، شہر کا نظام قائم رہتا ہے
«For he well knew that if the laws are faithfully upheld for the state, the democracy also is preserved.»
“کیونکہ وہ خوب جانتا تھا کہ اگر ریاست میں قوانین کی دیانت داری سے حفاظت کی جائے تو ان کے ساتھ عوام کی حکومت بھی محفوظ رہتی ہے۔” (مجلس ڈیسک کا ترجمہ)
ایسکینیز (389 تا 314 قبل مسیح)، خطبہ “کٹیسیفون کے خلاف” 3.6، ترجمہ چارلس ڈارون ایڈمز (1919)۔
ایتھنز کے اس خطیب نے یہ الفاظ 330 قبل مسیح میں منصفین کے سامنے کہے، جب وہ وضاحت کر رہا تھا کہ قانون ساز نے ان کے حلف کا پہلا جملہ “میں قوانین کے مطابق فیصلہ کروں گا” کیوں رکھا۔ سبق یہ ہے کہ کسی بھی شہر اور اس کے نظام کا استحکام اس پر موقوف ہے کہ اس کے قوانین سب پر دیانت داری سے نافذ ہوں، نہ کہ جب وہ خواہش کے خلاف ہوں تو انہیں لپیٹ دیا جائے۔
مجلس