ہیروڈوٹس: امن میں بیٹے باپوں کو دفن کرتے ہیں، اور جنگ میں باپ بیٹوں کو
«No one is so foolish as to prefer war to peace, in which, instead of sons burying their fathers, fathers bury their sons.»
“کوئی اتنا احمق نہیں کہ جنگ کو امن پر ترجیح دے؛ کیونکہ امن میں بیٹے اپنے باپوں کو دفن کرتے ہیں، اور جنگ میں باپ اپنے بیٹوں کو دفن کرتے ہیں۔” (مجلس ڈیسک کا ترجمہ)
ہیروڈوٹس (تقریباً پانچویں صدی قبل مسیح)، ”تواریخ“، پہلی کتاب (فقرہ 87)، جارج رالنسن کے انگریزی ترجمے میں۔
ہیروڈوٹس بیان کرتا ہے کہ لیڈیا کا بے پناہ دولت مند بادشاہ کروئسس اپنی فوج لے کر فارس کے بادشاہ کورش کے ملک پر چڑھ دوڑا، جنگ ہار گیا، اس کا دارالحکومت گر گیا اور وہ قید ہو گیا۔ جب اسے چتا سے اتارا گیا اور کورش نے اس سے پوچھا کہ کس نے تمہیں قائل کیا کہ میرے ملک پر حملہ کرو اور دوست ہونے کے بعد دشمن بن جاؤ، تو اس نے یہ الفاظ کہے۔ اس میں سبق یہ ہے کہ جنگ زندگی کے نظام ہی کو الٹ دیتی ہے، بڑے اپنے چھوٹوں کو دفن کرتے ہیں، اسی لیے کوئی عقلمند اس کی طرف قدم نہیں بڑھاتا جب تک امن کے سارے دروازے اس پر بند نہ ہو جائیں۔
مجلس